Author [EN] [PL] [ES] [PT] [IT] [DE] [FR] [NL] [TR] [SR] [AR] [RU] Topic: Salaat as per Gulam Ahmed Parwaz

Offline Sardar Miyan

  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 970
    • View Profile
Salaat as per Gulam Ahmed Parwaz
« on: October 24, 2016, 08:38:25 AM »
Salam Bro & Sisters, As I can not translate the Urdu post about Salaat ( صلواة) as considered by an Allim Allama Ghulam Ahmed Pervaiz you can go through and comment on this Forum. Thanks

صلوۃ
------
پرویز صاحب اور قمر زمان کے مطابق "صلوۃ" ایک "نظام" ہے۔۔
 ہم نہیں جانتے کہ یہ بات کہا تک صحیح ہے۔۔۔
 ہم اس فھم انسان کے بنائے ہوئے "نظام" کو قرآن میں دیکھتے ہیں کہ "صلوۃ" کو "نظام" کا نام دینا کہا تک صحیح ہے۔۔۔ جو حضرات پرویز صاحب کو حروف آخر مانتے ہیں اور ان کی غلطی کو غلطی تسلیم نہیں کرتے۔۔ ان حضرات کی خدمت میں کچھہ سوال ہیں۔۔ آپ انکا جواب دیجئے۔۔۔۔

======================================
سوال نمبر 1۔۔۔۔۔

وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٲةَ طَرَفَىِ ٱلنَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ ٱلَّيْلِۚ إِنَّ ٱلْحَسَنَـٰتِ يُذْهِبْنَ ٱلسَّيِّـَٔـاتِۚ ذَٲلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّٲكِرِينَ
اور قائم کرو (ٱلصَّلَوٲةَ) "نظام" دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر

کیا صلوۃ بمعنی نظام قائم کرنے کا وقت صرف یہی ہے۔؟ یعنی دن کے دونوں سرے اور رات کی چند ساعتیں ، اور کیا ان اوقات کے علاوہ مومن اسلامی نظام سے آزاد ہوتا ہے۔؟
-----------------------------------------
سوال نمبر 2۔۔۔۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لِيَسْتَــْٔذِنكُمُ ٱلَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ وَٱلَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُواْ ٱلْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَـٰثَ مَرَّٲتٍۚ مِّن قَبْلِ صَلَوٲةِ ٱلْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ ٱلظَّهِيرَةِ وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٲةِ ٱلْعِشَآءِۚ ثَلَـٰثُ عَوْرَٲتٍ لَّكُمْۚ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، لازم ہے کہ تمہارے مملوک اور تمہارے وہ بچے جو ابھی عقل کی حد کو نہیں پہنچے ہیں تین اوقات میں اجازت لے کر تمہارے پاس آیا کریں: صبح کی (صَلَوٲةِ) "نظام" سے پہلے، اور دوپہر کو جبکہ تم کپڑے اتار کر رکھ دیتے ہو، اور عشاء کی (صَلَوٲةِ) "نظام"  کے بعد یہ تین وقت تمہارے لیے پردے کے وقت ہیں

اس آیت کے مطابق کیا "نظام" فجر اور "نظام" عشاء کا حصہ بنے کے لیے کسی سے اجازت لینا ضروری ہے؟ اور اگر کوئی اجازت نہ دے تو کیا پھر بندا غلط "نظام" کا حصہ ہی رہے

---------------------------------
May entire creation be filled with Peace & Joy & Love & Light